ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیرخارجہ سشماسوراج کاستمبرمیں بنگلہ دیش دورہ متوقع

وزیرخارجہ سشماسوراج کاستمبرمیں بنگلہ دیش دورہ متوقع

Thu, 10 Aug 2017 11:35:30    S.O. News Service

نئی دہلی،9/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر خارجہ سشما سوراج بنگلہ دیش-بھارت مشترکہ مشاورتی کمیشن کی چوتھی میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے ستمبرکے پہلے ہفتہ میں ڈھاکہ جائیں گی۔ڈھاکہ ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر ہرش وردھن شررگلا نے پیر کو ڈھاکہ میں ایک اجلاس کے دوران بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ شاہدالحق کوسشماسوراج کے دورے کے بارے میں مطلع کیا۔اب دورے کی آخری تاریخ مقرر نہیں ہے۔یہ سشما سوراج کا بنگلہ دیش کا دوسرا سفرہے۔ اجلاس میں اس سال اپریل میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کے بھارت کے دورے کے دوران لیے گئے فیصلوں کی پیش رفت اور ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔اخبار نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ دونوں فریق سشماسوراج کے دورے کی آخری تاریخ مقرر کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
 


Share: